Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسٰی علیہ السلام کا مصر سے باہر جانا ثابت نہیں ہوسکا، دعوی کرنیوالے مصری ماہرین کی وضاحت

دین اور آثارِ قدیمہ الگ معاملات ہیں، سابق وزیر کا موقف
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2024 10:25am

موسٰی علیہ السلام کبھی مصر سے باہر نہیں گئے تھے۔ یہ دعوٰی مصر میں محکمہ آثارِ قدیمہ کے ماہرین کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اب سابق وزیر زاہی حواس نے وضاحت کی ہے کہ میں نے موسٰی علیہ السلام کے مصر سے باہر جانے کا انکار نہیں کیا بلکہ یہ کہا ہے کہ آثارِ قدیمہ کے ریکارڈ میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔

ماہرین آثارِ قدیمہ کی سعودیہ میں نئی اور انوکھی دریافت

زاہی حواس کا کہنا ہے کہ دین اور آثارِ قدیمہ دو الگ معاملات ہیں۔ دونوں ہی ہماری ضرورت ہیں مگر اِن کا باہم کوئی تعلق نہیں۔ آثارِ قدیمہ کسی بھی انسان کی خواہش کے تابع بھی ہوسکتے ہیں۔

مصر کی قدیم تاریخ کے ماہر ڈاکٹر وسیم السیسی کہہ چکے ہیں کہ بحیرہ احمر میں راستہ بن جانے کا اب تک کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ مصر کی قدیم تہذیب کا صرف 30 فیصد طشت از بام ہوسکا ہے۔ بہت کچھ ہے جو اب تک نامعلوم ہے۔

اٹلی میں 2 ہزار سال پرانے انوکھے مقبرے کی دریافت

زاہی حواس نے دریائے نیل کے کناروں، مغربی صحرا اور دریائے نیل کی وادی میں آثار قدیمہ کے مقامات پر طویل مدت تک تحقیق کی ہے۔ زاہی حواس نے الجیزہ میں اہرامِ مصر بنانے والوں کی قبور اور سمندری نخلستانوں میں سونے کی حنوط شدہ لاشیں دریافت کرکے شہرت پائی ہے۔

red sea

ZAHI HAWAAS

PROPHET MOSES

NO TRACES OF SPLIT

WASEEM ALSISI