سندھ کا عجیب توہم پرست گاؤں جہاں کرسی اور چارپائی پر بیٹھنے کی اجازت نہیں، وجہ کیا ہے؟
گاؤں کے مکین کسی بزرگ کا انتظار کر رہے ہیں
سندھ کے ایک گاؤں میں عجیب توہم پرستی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، 50 سال سے گاؤں میں کوئی کرسی پر بیٹھا نہ چارپائی پر، آخراس کی کیا وجہ ہے؟
گائوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کرسی پر بیٹھیں گے، نہ چارپائی پر سوئیں گے، اگر ہم نے ایسا کیا تو موت آ جائے گی۔
ضلع سجاول کا گاؤں شاہ نصر توہم پرستی کی مثال بن گیا ، پورے گاؤں میں کوئی کرسی ہے اور نہ چارپائی موجود ہے۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ 50 سال سے بچہ ہو یا بڑا سب ہی زمین پر بیٹھتے اور سوتے ہیں ، کہتے ہیں کسی بزرگ نے خواب میں آکر ہمیں کرسی اور چارپائی کے استعمال سے روک دیا تھا۔
گاؤں شاہ نصر کے مکین پھر خواب میں پھر اسی بزرگ کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں ، شاید وہ اپنا حکم بدل دیں اوراب انھیں کرسی اور چارپائی استعمال کرنے کی اجازت مل جائے۔
sindh
village
badin
Pakistan People's Party (PPP)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.