Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا وینس پر بھی زمین کی طرح پانی موجود تھا؟

وینس ایسے سیارے کی طرح ہے جس کی سطح شروع سے ہی خشک رہی ہے، ماہرین فلکیات
شائع 07 دسمبر 2024 09:32pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وینس ہمارے قریب ترین سیاروں میں سے ایک ہے جسے کبھی کبھی اس کے زمین کے یکساں حجم اور چٹانی ساخت کیوجہ سے زمین کا جڑواں بھی کہا جاتا ہے۔ حالانکہ اس کی سطح بالکل بنجر ہے لیکن کیا یہ سچ ہے کہ سیارہ وینس بھی کبھی سمندروں سے ڈھکا ہوا تھا؟

نئی تحقیق جس میں سیارے کے اندرونی حصے میں پانی کی مقدار کا اندازہ لگایا ہے، ماہرین فلکیات کے مطابق جواب نہیں میں ہے۔ محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اس وقت سیارے کا اندرونی حصہ کافی حد تک خشک ہے جو اس دعوے سے مطابقت رکھتا ہے کہ وینس اپنی تاریخ کے اوائل سے ہی خشک پڑا ہے۔

کیا ہوگا اگر ہمارا سورج اچانک تباہ ہوجائے۔۔۔؟

اس کی سطح پگھلی ہوئی پتھر، میگما پر مشتمل تھی جس کے بعد یہ بھی خشک ہوگیا۔ پانی کو زندگی کے لیے ایک ناگزیر جزو سمجھا جاتا ہے.

مطالعے کے نتائج بتاتے ہیں کہ وینس کبھی بھی رہنے کے قابل نہیں رہا۔ نتائج اس سابقہ مفروضے کو بھی غلط قرار دیتے ہیں کہ وینس کی سطح کے نیچے پانی کا ذخیرہ ہو سکتا ہے۔

چاند کیلئے بھارتی مشن چندریان تھری پر ناکامی کے بادل منڈلانے لگے

یونیورسٹی آف کیمبرج کے انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ اورتحقیق دان ٹریزا کانسٹینٹینو نے کہا کہ ماحولیاتی کیمسٹری بتاتی ہے کہ وینس پرآتش فشاں پھٹنے سے بہت کم پانی نکلتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ سیارے کا اندرونی حصہ بہت زیادہ خشک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وینس ایسے سیارے کی طرح ہے جس کی سطح شروع سے ہی خشک رہی ہے اور وہ کبھی زندگی کو سہارا دینے کے قابل نہیں رہا۔

پاکستان

lifestyle