امریکہ میں ڈیپ اسٹیٹ موجود ہے جو خلائی مخلوق کے بارے میں جانتی ہے، سابق حکومتی افسر کا دعویٰ
امریکی سیاستدان اور سابق ریاستی قانون سااز ٹم برچیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت ایلینز (خلائی مخلوق) اور ان کے جہازوں (UFOs) کے بارے میں بہت کچھ جانتی ہے۔
ریپبلکن سیاست دان ایرک برلیسن اور سابق ریاستی قانون ساز ٹم برچیٹ نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں ایلینز کے بارے میں حیران کن انکشافات کئے۔
ایرک برلیسن نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں ایک ”ڈیپ اسٹیٹ“ موجود ہے۔
ممکنہ طور پر خلائی مخلوق تک پہنچانے والے 7 ستارے دریافت
ایک امریکی سیاسی سازشی تھیوری کے مطابق، ”ڈیپ اسٹیٹ“ حکومتی ارکان کا ایک خفیہ نیٹ ورک ہے، جو کاروباری اور مالیاتی رہنماؤں کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اور یہ خاص طور پر ایف بی آئی کے اندر موجود ہے۔
دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ”ڈیپ اسٹیٹ“ امریکہ کی منتخب حکومت کے ساتھ یا اس کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بڑے فیصلوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔
ایرک برلیسن نے ”خصوصی رسائی کے پروگرام“ کا حوالہ بھی دیا جو ڈیپ اسٹیٹ قوانین کے خلاف ہے۔ ایرک ڈیپ اسٹیٹ کے ارکان کی شناخت کرنا چاہتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ وہ لوگ عوام کے لیے بنائے گئے صحیح طریقہ کار پر عمل کر رہے ہیں۔
ایرک بنا کسی ثبوت کے اس بات پر اڑے دکھائی دیتے ہیں کہ پینٹاگون بھی ڈیپ اسٹیٹ کے زیر اثر ہے۔
انسانی راز خلائی مخلوق تک پہنچانے کیلئے مصنوعی ذہانت کو خلا میں بھیجنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا، ’ایک چیز جس کی ہم بغیر کسی شک کے تصدیق کرنے میں کامیاب رہے ہیں، وہ ایک ”ڈیپ اسٹیٹ“ ہے، وہاں یہ خصوصی رسائی کے پروگرام ہیں، اور وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں‘۔
اس کے بعد انہوں نے پینٹاگون تک رسائی کا بھی ذخر کیا جہاں امریکہ کے بہت سے راز دفن ہیں۔
برلیسن کا دعویٰ ہے کہ وہ ایسا نہیں دیکھنا چاہتے کہ ”ان کی پتلون نیچے ہے۔“ سیاست دان نے دوبارہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ کیا جانتا ہے، لیکن تجویز کیا کہ تنظیم پھنسنا نہیں چاہتی۔
ایرک برلیسن کی یہ گفتگو عوام سے مخفی معلومات کے سلسلے میں شروع ہوئی تھی، خاص طور پر UFO کے انکشاف سے متعلق۔
کنسپیریسی تھیورسٹس (سازشی نظریات رکھنے والوں) کا خیال ہے کہ جب بیرونی خلا کی بات آتی ہے تو حکومت کو کھلی پالیسی فراہم کرنی چاہیے۔ اگرچہ وائٹ ہاؤس پہلے ہی UFO دیکھے جانے کی تفصیلات جاری کرچکا ہے، تاہم، کچھ کا خیال ہے کہ یہ کافی مضبوط ثبوت نہیں ہے۔
امریکہ کے اندر بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ایلینز نے زمین سے رابطہ کیا ہے اور حکومت معلومات کو چھپا رہی ہے۔
اس حوالے سے معلومات جاری کرنے کی مہم آن لائن چل رہی ہے، جس میں بہت سے شائقین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک انٹرنیٹ صارف نے لکھا کہ صدر جو بائیڈن اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ یو ایف او کے حوالے سے تمام معلومات پر بحث کو سختی سے روکا جائے۔
نمائش کیلئے پیش خلائی مخلوق کی لاشوں کا ماجرا کیا ہے
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’لوگوں کو یہ بتانے سے ڈیپ اسٹیٹ کو کیا فائدہ ہوتا ہے کہ خلائی مخلوق یہاں موجود ہیں اور ہم اور وہ ان کی سرگرمیوں کو کنٹرول نہیں کر سکتے؟‘۔
Comments are closed on this story.