Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے ضامن کیخلاف کارروائی شروع

ایس ایچ او تھانہ شادمان ٹاؤن کو ضامن کو 20 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم جاری
شائع 07 دسمبر 2024 08:05pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان ٹاؤن میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے ضامن کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے عالیہ حمزہ کے ضامن کو 20 دسمبر کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی رہائی کیلئے شوہر متحرک

9 مئی کیس: صنم جاوید اور عالیہ حمزہ گرفتار

عدالت نے اہم ریمارکس دیے کہ ملزمہ عالیہ حمزہ ضمانت کرانے کے بعد پیش نہیں ہو رہیں، کیوں نہ آپ کے ضمانتی مچلکے کی 2 لاکھ کی رقم بحق سرکار ضبط کر لی جائے۔

خیال رہے کہ ڈی ایچ اے لاہور کے رہائشی جمیل احمد نے عالیہ حمزہ کی ضمانت دی تھی۔

عدالت کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ شادمان کو ضامن کو 20 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے، نوٹس کے متن میں لکھا گیا کہ اگر پیش نہ ہوا تو عدالت ضامن کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔

pti leaders

lahore atc