Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 36 کے وارنٹ گرفتاری جاری

تمام ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حخم
شائع 07 دسمبر 2024 07:19pm

لاہور اور راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالتوں نے جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں 36 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس کا جیل ٹرائل ہوا، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 11 ملزمان کے یش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگینڈے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں

لاہور اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ملزمان کو 19 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ طیبہ راجہ، ملزم عطا الرحمان، ارباز خان، عبد الرزاق، علی اسد، ہاشم مقصود، فرحان بخاری، عاطف منیر، صغیر کمال، عباس علی اور عمران کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

دوسری جانب جی ایچ کیو حملہ کیس میں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 25 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

ڈی چوک سے گرفتار 17 پی ٹی آئی کارکنوں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

ملزمان میں علی امین گنڈاپور ، کنول شوزب، میجر طاہر صادق، عظیم اللہ، مخدوم زین قریشی، شبلی فراز، فہد مسعود، عمر تنویر بٹ، شہریار آفریدی، زوہیب علی آفریدی، تیمور مسعود و دیگر شامل ہیں۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئےسی پی او راولپنڈی کو تمام ملزمان کو 10 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔