Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کتوں کی انسان سے وفاداری کب شروع ہوئی؟ حیرت انگیز انکشاف

امریکی ریاست الاسکا کے بعض مقامات پر تحقیق سے پتا چلا کتے ہزاروں سال سے انسانوں کے ساتھ ہیں۔
شائع 07 دسمبر 2024 05:51pm

انسان اور کتے کی دوستی بہت پرانی ہے۔ جب انسان غار میں رہا کرتا تھا تب اُسے شکار کے لیے ایسے ساتھی کی ضرورت پڑتی تھی جس پر بھروسا کیا جاسکے۔ تب کتا انسان کی زندگی میں آیا اور دونوں میں دوستی کا بندھن قائم ہوا۔

ہم میں سے ہر ایک نے کتے کی وفاداری کی بات ضرور سُن رکھی ہوگی۔ کتا واقعی انتہائی وفادار ساتھی ہے۔ وہ کسی بھی مشکل گھڑی میں اپنے مالک یا دوست کو چھوڑ کر الگ تھلگ کھڑا نہیں ہو جاتا۔ ایسے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں کہ کتوں نے انسانوں سے دوستی نبھاتے ہوئے جان بھی دے دی۔

محققین نے امریکی ریاست الاسکا اور دیگر مقامات سے دریافت ہونے والی کتوں کی ہڈیوں کے تجزیے کی بنیاد پر بتایا ہے کہ انسان اور کتے کی دوستی بارہ ہزار سال پرانی ہے۔ تب تک کتا اپنی خوراک کے لیے انسان پر انحصار کرتا ہوگیا تھا۔

یونیورسٹی آف ایریزونا کے محققین کا کہنا ہے کہ امریکا کے اصل باشندوں اور کتوں کی دوستی اب تک کے اندازوں سے کہیں زیادہ پُرانی ہے۔ سائنس ایڈوانسز میں شایع ہونے والا مقالہ الاسکا میں آثارِ قدیمہ کی سائٹس کے تجزیے کی بنیاد پر لکھا گیا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان اور کتے کی دوستی ہزاروں سال پرانی ہے۔

یونیورسٹی آف ایریزونا کے اسسٹنٹ پروفیسر فرانکوئی لینو کا کہنا ہے کہ ہر دور میں انسان اور کتے کی دوستی رہی ہے اور بقا یا خوراک کے حصول سے متعلق سرگرمیوں میں بھی کتے نے انسان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ نئی تحقیق سے اب تک اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں۔ کئی خطوں میں ایسے شواہد ملے ہیں کہ انسان ابتدائی دور ہی سے انسانوں کے ساتھ ساتھ رہا ہے۔

Alaska

HUMANS AND DOGS

LONG LIVING FRIENDSHIP

THE EPOCH OF CAVES

UNIVERSITY OF ARIZONA