Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

گوجرانوالہ : ریسلنگ چیمپئن شپ کے دوران جناح اسٹیڈیم میدان جنگ میں تبدیل

پولیس اہلکار صورتِ حال پر قابو پانے کے بجائے محض تماشا دیکھتے رہے۔
شائع 07 دسمبر 2024 04:33pm

گو جرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے دوران جناح اسٹیڈیم میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا، پوائنٹس کے تنازعہ پر کھلاڑی آپس میں گھتم گھتا ہوگئے۔

نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ مقابلوں میں لاہور واپڈا اور گوجرانوالہ کی ٹیموں میں میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان پوائنٹس کے تنازعہ پر کھلاڑی، کوچ اور ان کے حمایتی تماشائیوں میں بحث تکرار شروع ہوگئی ۔

پی ایس ایل 10 کا ڈرافٹ پاکستان کے بجائے کہاں ہوگا؟ تجویز سامنے آگئی

جھگڑے کے دوران دھکم پیل کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گھتم گھتا ہوگئے ، ایک دوسرے پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی گئی ، دیکھتے ہی دیکھتے جناح اسٹیڈیم میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔

بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ میں بھارتی بولر کی تیز ترین ڈیلیوری، معاملہ کیا نکلا

اسٹیڈیم میں موجود پولیس اہلکار جھگڑے کو روکنے کی بجائے تماشا دیکھتی رہے، بعد ازاں فیڈریشن عہدیداران کی مداخلت پر دونوں ٹیموں کا معاملہ حل ہوا۔

punjab

Gujran walla

Jinnah Stadium