Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

پشاور: عمر ایوب کی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر

درخواست میں محسن نقوی،آ ئی جی پنجاب اور ڈی پی او اٹک فریق بنایا گیا
شائع 07 دسمبر 2024 11:59am

اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے اپنی گرفتاری کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عمرایوب سمیت دیگر پانچ پی ٹی آئی رہنماوں کو بیل آرڈر ہونے کے باوجود گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے ان کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے پانچ افسران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا تھا۔

بعدازاں عمر ایوب نے اس کی ذمہ داری شہباز شریف، مریم نواز، محسن نقوی اور آئی جی پنجاب پر ڈالی تھی۔

اب اس معاملے پر عمرایوب نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے اس میں وزیر داخلہ محسن نقوی ، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او اٹک کو فریق بنایا ہے۔

انسداد دہشتگری عدالت کا عمرایوب اورراجہ بشارت کی رہائی کا حکم

عمر ایوب نے درخواست میں کہا ہے کہ انہیں پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل تھی، پھر بھی انہیں سفری ضمانت کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے مزید یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں حبس بے جا میں رکھا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

pti leaders

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)