Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

فری لانسرز کے لیے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف

یہ اقدام آئی ٹی کی ترویج کے لیے کیا گیا ہے
شائع 07 دسمبر 2024 11:53am

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی نئی سہولت متعارف کرائی ہے، جس سے اسٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسرز فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق، یہ اقدام آئی ٹی کی ترویج کے لیے کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔ فری لانسرز اب اپنے موبائل نمبر کو رجسٹر کرکے وی پی این رجسٹریشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

شیخوپورہ ضمنی الیکشن: ن لیگ کے ووٹ بینک میں کتنا اضافہ ہوا؟ فافن رپورٹ جاری

فری لانسرز اپنے موبائل ڈیٹا پر وی پی این استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اب تک پی ٹی اے کے ساتھ 31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔

اسٹیٹک آئی پی کے ذریعے رجسٹریشن کیلئے فری لانسرز کو مشکلات کا سامنا تھا۔

پاکستان