Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

نو مئی اور 26 نومبر کی بغاوتوں کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کیلئے دروازہ کُھل جائے گا، خواجہ آصف

نو مئی کا قصہ بہت پہلے تمام ہو چکا ہوتا اگر اس وقت عدالتی سرپرستی نہ ملی ہوتی، وزیر دفاع
شائع 07 دسمبر 2024 11:17am
عمران تحفہ بیچنے والا پہلا آدمی ہے۔ فوٹو — فائل
عمران تحفہ بیچنے والا پہلا آدمی ہے۔ فوٹو — فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے نو مئی اور 26 نومبر کو ملک کے خلاف بغاوتیں کیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کا احتساب نہ ہوا تو یہ مستقبل میں مزید بغاوتوں کا دروازہ کھول سکتا ہے۔

نجی چینل کے پروگرام دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ میری ذاتی خیال میں تمام شواہد ٹی وی پروگراموں کی صورت میں موجود ہیں تو انہیں تحقیقات اب آگے کیا کرانی ہے۔’

خواجہ آصف نے ایک مرتبہ پر اپنے اس مؤقف پر زور دیا کہ ’نو مئی کا قصہ بہت پہلے تمام ہو چکا ہوتا اگر اس وقت عدالتی سرپرستی نہ ملی ہوتی، جن کو بری ہونا تھا وہ بری ہو گئے ہوتے جن کو سزائیں ہونا تھیں وہ ہو گئی ہوتیں تاہم بد قسمتی سے اس وقت جوڈیشری ایک پارٹ بنی ہوئی تھی۔‘

خواجہ آصف کے مطابق ’پی ٹی آئی عدلیہ سے وہی سرپرستی چاہتی ہے جو نو مئی کے بعد ان کو ملی تھی۔‘

خیال رہے کہ عمران خان نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ایک مرتبہ پھر سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔ یہ وہ ہی ’آخری پتّہ‘ ہے جس کے بارے میں بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ’ان کے پاس اب بھی ایک آخری پتّہ موجود ہے لیکن وہ اس کے بارے میں کسی کو نہیں بتائیں گے‘۔

عمران خان نے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے اور مطالبات نہ ماننے کی صورت میں 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک اور بائیکاٹ مہم کا اعلان کیا گیا ہے۔

PMLN

Khawaja Asif