Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی بیٹر کو آسٹریلوی بولر کیخلاف لفظی گولہ باری مہنگی پڑگئی

سوشل میڈیا پر بھارتی بلے باز کو کافی ٹرول اور کینگروز بولر کی کی تعریف ہورہی ہے
شائع 06 دسمبر 2024 09:21pm

بھارت آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جارہا ہے تاہم بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال کو آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے خلاف لفظی گولہ باری مہنگی پڑگئی۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں مستحکم پوزیشن پر تھی، یشسوی جیسوال نے شاندار 161 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس اننگز کے دوران جیسوال نے اسٹارک کو چھیڑتے ہوئے کہا کہ’ آپ کی گیند بہت آہستہ آرہی ہے’، یہ الفاظ اسٹمپ مائیک کے ذریعے ناظرین نے بھی سنے۔

کسی بھی فاسٹ بولر کے لیے یہ الفاظ ہضم کرنا مشکل ہوگا کہ کوئی اسے بولے کہ اس کی گیند آہستہ آرہی ہے، البتہ اسٹارک نے بظاہر جیسوال کی بات کو مسکرا کر نظر انداز کیا۔

پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو روند دیا، 295 رنز کے بھاری مارجن سے شکست

جیسوال کے ایگریشن کو بھارتی شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا کہ کینگروز جو میدان میں لفظی گولا باری کے لیے مشہور ہیں انہیں بھارتی بیٹر نے ان کے ہی میدان پر آنکھیں دکھائیں۔

تاہم پہلا ٹیسٹ آسٹریلیا کی شکست کے ساتھ ختم ہوا لیکن اب ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں مچل اسٹارک نے یشسوی جیسوال کی بولتی بند کرا دی۔

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو بھارتی اننگز کی پہلی ہی گیند پر ہی مچل اسٹارک نے یشسوی جیسوال کو اپنی بہترین گیند سے صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے پویلین بھیجا جبکہ پوری بھارتی ٹیم 180 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر جیسوال کو کافی ٹرول جبکہ اسٹاک کی تعریف کی جارہی ہے کہ انہوں نے اپنے کھیل سے بھارتی بیٹر کا منہ بند کروا دیا اور کسی بھی بولر کا سب سے بہترین بدلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بیٹر کی وکٹ لے جو کہ اسٹارک نے کیا۔

اسٹارک نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔

گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کو اچانک آسٹریلیا میں چھوڑ کر کہاں چلے گئے؟

پہلے ٹیسٹ کے بعد ایک انٹرویو میں اسٹارک نے جیسوال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے سنائی ہی نہیں دیا کہ اس نے کیا کہا،ہاں ماضی میں ، میں فیلڈ پر کافی بولتا تھا پر میں آج کل زیادہ بات نہیں کرتا۔

وا ضح رہے کہ بھارت کو 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

test series

Indian Cricketer

Mitchell Starc

yashasvi jaiswal

australia vs india

adelaide test

australian fast bowler