Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

لاہور میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

دو ماہ قبل پسند کی شادی کی، ماموں کے یہاں رہائش پذیر تھے، آلہ قتل برآمد، مزید تحقیقات جاری، پولیس
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2024 07:15pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوٹ لکھپت میں پسند کی شادی کرنےوالےجوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا، ملزمان موقع سے فرارہوگئے، پولیس کے مطابق دونوں افراد کو چند رائے روڈ پرفلیٹ میں قتل کیا گیا۔

عدالت میں پسند کی شادی کا بیان دینے کیلئے آنے والے جوڑے پر حملہ

پسند کی شادی جرم بن گئی، اولاد کے مرنے پر دفنانے کیلئے زمین تک نہ دی گئی

مقتول کا تعلق گلگت سے ہے اور اپنے ماموں کے یہاں رہائش پذیر تھے، دونوں چند ماہ قبل پسند کی شادی کرکےلاہورآئے تھے۔ مقتولین کی شناخت 22 سالہ اظہار اور 19 سالہ عروش کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاشیں مردہ خانےمنتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ بظاہر دونوں کا قتل غیرت کے نام پرکیا گیا ہے تاہم تمام پہلووں کو مدنظررکھ کرتفتیش کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی ماڈل ٹائون نے کہا کہ پولیس فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد جمع کرلئے ہیں، جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیاہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

Crime