بنگلور میں ہندو سنت کے مجسمے پر حملہ، ملزم کہتا ہے عیسٰی علیہ السلام نے حکم دیا
37 سالہ سری کرشنا نے ماتھے پر کالک لگادی، لوگوں نے پکڑ کر مارا پیٹا اور پولیس کے حوالے کردیا۔
بھارت کی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں اُس وقت شدید کشیدگی پھیل گئی جب ایک شخص نے ہندوؤں کے روحانی سلسلے لِنگایت کے سنت شِو کمار سوامی کے مجسمے کو توڑ پھوڑ کر گرانے کی کوشش کی۔ لوگوں نے اُسے پکڑ لیا تاہم تب تک وہ مجسمے کے ماتھے پر کالک پوت چکا تھا۔
37 سالہ سری کرشنا ڈلیوری ایگزیکٹیو ہے۔ لوگوں نے اُسے پکڑ کر مارا پیٹا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔ یہ واقعہ 30 نومبر کو کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے علاقے سِدھا گنگا مٹھ کا ہے۔
سری کرشنا نے پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ عیسٰی علیہ السلام نے خواب میں آکر حکم دیا تھا کہ مجسمے کو گرادیا جائے۔ اُس نے حکم پر عمل کیا اور شِو کمار سوامی کے مجسمے کو گرانے کی کوشش کی تاہم لوگوں نے پکڑلیا۔
Banglore
SAINT SHIVKUMAR SWAMI
SATATUE VANDALIZED
CHRIST ORDERED TO DO SO
SRIKRISHNA
مقبول ترین
Comments are closed on this story.