Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

ملک میں کب سے شدید سردی پڑے گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری معمول سے کم ہو گا
شائع 06 دسمبر 2024 07:39pm

پاکستان میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے ملک میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔

جمعے کو جاری کی گئی ایڈوائزری میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 7 دسمبر سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 8 سے 14 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر آنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری معمول سے کم ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے کا امکان ہے جبکہ چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

ملک میں بارش اور برفباری نے ٹھنڈ مزید بڑھادی، کراچی میں سرد ہواؤں کا راج

کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، سردی میں اضافہ متوقع

7 اور 8 دسمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گجرانوالہ، میانوالی، خوشاب، چنیوٹ، جھنگ،چنیوٹ، ملتان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، منڈی بہااؤلدین، سرگودھا اور حافظ آباد میں بھی بارش ہوسکتی ہیں جبکہ بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو موسم کی صورتحال کے باعث اپنے معمولات ترتیب دینے اور سیاحوں کو بھی غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Cold Weather

Winter

اسلام آباد

Met Office

weather

weather update