خیبر پختونخوا اسمبلی میں طلبہ یونین بحال کرنے کی قرار داد منظور
خیبر پختونخوا اسمبلی نے طلبہ یونین کی بحالی سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کے بحالی کے لئے اقدامات ، یونین کے انتخابات کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔
ایوان میں طلبہ یونین کی بحالی کی قرار داد پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی نے پیش کی، قرار داد پر حکومت اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں ۔
اسپیکر پختونخوا اسمبلی کا صوبائی حکومت سے اے پی سی بلانے کا مطالبہ
علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اسمبلی میں پنجاب اور اسلام آباد میں پختونوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی شفیع جان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں خیبر پختونخواسمبلی نے پنجاب اور اسلام آباد میں پختونوں پر تشدد کی شدید مذمت کی گئی ۔
پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، پختونخوا حکومت نے 8 نام ارسال کردیئے
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب میں پختونوں کو تنگ کرنا بند کیا جائے، اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی ۔
Comments are closed on this story.