مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا، بشریٰ بی بی، کارکن کے گھر آمد
چارسدہ: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بتایا کہ مجھے ڈی چوک میں اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا تاہم پٹھانوں نے ہمیشہ غیرت مندی کا ثبوت دیا ہے۔
بشری بی بی نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران جاں بحق کارکن کے گھر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تاج الدین کی بیوہ سے اور والدہ سے تعزیت کی اور انہیں ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک بھی فراہم کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اراکین صوبائی اسمبلی سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں بھاگنے والی عورت نہیں، میں نے کہا کہ خان کیلئے نکلنے والوں کو کھبی اکیلا نہیں چھوڑ سکتی تھی، کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میری گاڑی کونسی ہے۔
انہوں ںے بتایا کہ ڈی چوک پر رات ساڑھے بارہ بجے میں اپنی گاڑی میں اکیلی تھی، وہ ڈی چوک زبردستی خالی کر رہے تھے، میں وہاں سے نہیں ہٹی تھی کیونکہ خان نے نہ ہٹنے کا کہا تھا۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں نے صرف آپ کو بتانا ہے کہ بی بی وہاں اکیلی تھی، سب نے چھوڑ دیا، وہاں بہت سے لوگ گواہ ہیں، جو لوگ روڈ خالی کر رہے تھے وہ بھی گواہ ہیں۔جب میں وہاں سے نہیں جا رہی تھی تو سیدھی میری گاڑی ہر فائرنگ ہوئی۔
علاوہ ازیں بشریٰ بی بی نے تاج الدین کی بیوہ کو ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا اور کہا کہ ”ہم مشکل گھڑی میں سوگواران کے ساتھ کھڑے ہیں۔“
Comments are closed on this story.