سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کے مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر
ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات دینے کے الزام میں مزید 7 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا اور جھوٹا بیانیہ پھیلا رہے تھے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے ملزمان میں محمد سہیل، محمد جنید، شیخ محمد احسان، طارق جمیل، سید رضوان، محمد احمد، بابر عظم شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان مختلف واٹس ایپس گروپس اور ایکس اکاؤنٹس کے ذریعے ریاست مخالف نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 12 ملزمان کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے تھے، جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔
پاکستان
karachi
social media
مقبول ترین
Comments are closed on this story.