کراچی احتساب عدالت نے شرجیل انعام میمن کے خلاف ریفرنس واپس بھیج دیا
کراچی: احتساب عدالت نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کو چیئرمین نیب کو واپس بھیج دیا ہے۔
احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ معاملہ ان کی حدود میں نہیں آتا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 9 سال بعد تھوڑا ریلیف ملا ہے، پی ٹی آئی ذہنیت عدالتوں کو متنازع بنانا اور ملک میں انارکی پھیلانا ہے
واضح رہے کہ 2015 کے نیب ریفرنس پر 2024 میں فیصلہ آگیا۔ احتساب عدالت نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف نیب ریفرنس پر فیصلے میں کہا کہ یہ کیس دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔
احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سےگفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ ہماری قیادت نےعدالتوں میں کیسز کا سامنا کیا جبکہ پی ٹی آئی کی سوچ آمرانہ ہے۔
خیبرپختونخواہ میں بےامنی اور26ویں ترمیم سےمتعلق سوال پر شرجیل میمن نےکہا کہ دہشتگروں کے خلاف کارروائی کے بجائے خیبرپختونخواہ کے وسائل اسلام آباد پر چڑھائی کے لیے استعمال ہوئے، جھوٹ پھیلانا پی ٹی آئی والوں کا کام ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی ایجنڈےپر ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں آغاسراج کا کہنا تھا کہ اس کیس کو چلتے ہوئے6 سال ہو گئے ہیں لیکن اس کیس میں صرف تاریخ پر تاریخ مل رہی ہے۔
احتساب عدالت نےآغاسراج درانی کےخلاف نیب ریفرنس پر سماعت 7جنوری تک ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.