اسرائیل نے چُھڑانے کی کوشش کی تو یرغمالیوں کو مار ڈالیں گے، حماس
حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت نے اپنے یرغمال باشندوں کو چھڑانے کے لیے فوجی آپریشن کیا تو انہیں قتل کردیا جائے گا۔ یہ انتباہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کیا ہے۔
القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جون میں نصیرات میں کیے گئے آپریشن کی طرح یرغمالیوں کو چُھڑانے کے لیے آپریشن کرنا چاہتی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ حماس کے عسکری ونگ کا کہنا ہے کہ جو کہا ہے اس پر عمل کریں گے اور انجام کی پرواز نہیں کریں گے۔ اگر یرغمالیوں کی جان گئی تو اس کی ذمہ داری اسرائیلی قیادت اور فوج پر عائد ہوگی۔
اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا میں کہا جارہا ہے کہ حماس پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ہم حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے بارے میں سمجھوتا کرسکتے ہیں۔ اس میں اب زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
Comments are closed on this story.