Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی: جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کو بھی خط لکھ دیا

آرٹیکل 175 اے کے مطابق ابھی تک رولز بنائے ہی نہیں گئے، جسٹس منصور علی شاہ
شائع 05 دسمبر 2024 08:06pm

اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کو بھی خط لکھ دیا ہے، جس میں انہوں نے رولز بنائے بغیر ججز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ججز تعیناتی سے پہلے واضح رولز بنائے جائیں، ججز تعیناتی کیلئے واضح پالیسی اور کرائیٹیریا بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ میں ججز تعیناتی پر رولز بنانے والی کمیٹی کی سربراہی کر چکا ہوں، جس میں ججز کی تعیناتی سے متعلق رولز کا پیمانہ طے کیا گیا تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ججز کی قابلیت اور ورک لوڈ منیجمنٹ کی صلاحیت کو رولز میں شامل کیا جانا تھا، آرٹیکل 175 اے کے مطابق ابھی تک رولز بنائے ہی نہیں گئے۔

justice mansoor ali shah

Letter

judicial commission