Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

حکومت اور ریاستی اداروں کیخلاف ’پروپیگنڈا‘ پر 12 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج

ملزمان مختلف علاقوں جیسے کراچی، سانگھڑ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور سوات سے تعلق رکھتے ہیں۔
شائع 05 دسمبر 2024 03:19pm

حکومت نے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریاست کے خلاف جعلی پروپیگنڈا پھیلانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے اب تک 12 ملزمان کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔

ایف آئی آر میں شامل ملزمان میں میاں ذیشان ساجد، فہیم خان، محمد اویس، منوچئر، عزیز احمد، سعِد عدنان خورشید، محمد اسد، ملک عصمت اللہ خان، عنایت اللہ، سلطان محمود خان، کلیم اللہ اور اورنگزیب شامل ہیں۔

یہ ملزمان مختلف علاقوں جیسے کراچی، سانگھڑ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور سوات سے تعلق رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ملزمان سوشل میڈیا پر ہتک آمیز، بغاوت پر اُکسانے اور ریاستی اُمور میں خلل ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ان اور دیگر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

پاکستان