لوئرکوہستان میں احتجاج، مظاہرین نے پٹن کے مقام پر شاہراہ قراقرم کو بند کردیا
لوئرکوہستان: تھری ایم پی او کے تحت گرفتار مولانا کریم داد کی رہائی کے لیے احتجاج مظاہرین نے پٹن کے مقام پر شاہراہ قراقرم کو بند کردیا۔
مولانا کریم داد کو 3 دسمبر کی رات کو گرفتار کیا گیا۔ مولانا کریم داد پر داسو ڈیم کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنےکا الزام تھا۔
مولانا کریم داد کی رہائی کے لئے متحدہ کوہستان جرگہ نے کل صبح سے احتجاج شروع کررکھا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ واپڈا نے عوام کیساتھ تحریری معاہدے پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ واپڈا کے بجائے عوام کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، مولانا کریم کی رہائی کے لئے کوہستان کے تمام اضلاع کے عوام متحد ہیں۔
مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگرمولانا کریم داد رہا نہ ہوئے تو تینوں اضلاع میں تحریک شروع ہوجائیگی، ہربن بھاشا میں رات کو انتظامیہ کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد شاہراہ کھول دی گئی تھی۔
پٹن کے عوام نےرات کوشاہراہ کھولنے کے بعد دوبارہ بند کردی ہے۔ شاہراہ کی بندش سے دونوں اطراف میں سفر کرنیوالے مسافر مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔
Comments are closed on this story.