Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

چیمپئنزٹرافی پر ڈیڈ لاک برقرار، آئی سی سی نے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کو دو روز کا مزید وقت دے دیا

پارٹنرشپ فارمولے کے تحت معاملہ حل نہ ہوا تو آخری آپشن ووٹنگ کا ہوگا
شائع 05 دسمبر 2024 04:58pm

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر حتمی فیصلہ آج متوقع تھا اور اسی مقصد کیلئے آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کے لیے چیئرمین پی سی بی بھی دبئی پہنچے تھے، تاہم، چیمپئینز ٹرافی پر ڈیڈ لاک برقرار تاحال ہے اور اجلاس بغیر نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔

چیمپئنزٹرافی کا مستقبل سے متعلق آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز میں آج اہم بیٹھک ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی شریک ہوئے تھے۔

آئی سی سی براڈ کاسٹرز نے دبئی میں ہوئی میٹنگ میں مطالبہ کیا کہ آفیشل شیڈول دیا جائے، براڈ کاسٹرز نے اس حوالے سے آئی سی سی پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے۔

آئی سی سی کو 3 دسمبر تک ڈیڈ لاک ختم ہونے کی امید ہے، آئی سی سی پاکستان اور بھارت کو حل کیلئے مزید دو روز کا وقت دے دیا ہے، جبکہ پاکستان نے اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے۔

چیمپئنزٹرافی کی گتھی تاحال سلجھ نہ سکی، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ڈیڈلاک برقرار رہا۔ محسن نقوی نے ایک بار پھر اپنا مؤقف سامنے رکھا جبکہ بیک ڈور مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وہ دبئی میں آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ بورڈز میٹنگ میں بھارتی بورڈ پارٹنر شپ فارمولے پر اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گا، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر فیصلہ افہام و تفہیم سے نہ ہونے کی صورت میں ووٹنگ ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی بورڈ کی ہٹ دھرمی، پاکستان کی آفر ٹھکرا دی

حیران کن طور پر ایجنڈے میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کا معاملہ شامل نہیں ہے، جے شاہ نے اسے تعارفی نشست قرار دیا ہے، البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی میٹنگ میں ایونٹ کے معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے پارٹنر شپ معاہدہ پیش کیا تھا جس کے تحت بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچز نیوٹرل ویونیو دوبئی میں کھیلے گا جبکہ پاکستان آئی سی سی کے بھارت میں ہونے والے ایونٹس کے میچز بھی نیوٹرل ویونیو پر کھیلے گا، چیمپئنز ٹرافی پر پارٹنر شپ فارمولے پر فریقین کے راضی نہ ہونے پر ووٹنگ ہوگی۔

بھارت سے آنے والی اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی نے پی سی بی کا پارٹنر شپ فارمولا مسترد کردیا تاہم اب چیمپئنز ٹرافی کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس کا فیصلہ آئی سی سی بورڈز میٹنگ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے، جس کے تمام میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) اپنی حکومت کی جانب سے دورہ پاکستان کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان آمد سے انکار کرتے ہوئے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی تجویز پیش کرچکا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکاری اور بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ کرانے پر مُصر ہے۔

بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا جبکہ 13-2012 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی نے بڑا بیان جاری کردیا

گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے، جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔

چیمپئینز ٹرافی پر بھارت کی ہٹ دھرمی، شعیب اختر نے بہترین بدلہ بتادیا

پاکستان اس چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی2017 میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔

ICC

dubai

Champions Trophy

champions trophy 2025

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

pakistan host champions trophy

CHAMPIONS TROPHY CRISIS