Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

اداکارہ نرگس نے 10 یوٹیوبرز کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

ان سب نے سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا، اداکارہ
شائع 04 دسمبر 2024 10:46pm

اداکارہ نرگس نے سوشل میڈیا پر شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اداکارہ نگار چوہدری سمیت 10 سے زائد یو ٹیوبرز کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز سیل میں مقدمہ درج کرا دیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق سائبر کرائمز سیل نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، سائبر کرائمز نے مقدمہ دفعہ 20،21 اور 511 کے تحت درج کیا۔

شوہر نے اداکارہ نرگس پر تشدد کیوں کیا؟ ایف آئی آر میں سنگین الزامات

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق مقدمہ میں اداکارہ نگار چوہدری سمیت 10سے زائد یوٹیوبرز کو نامزد کیا گیا ۔

معروف اداکارہ نے الزام لگایا کہ ان سب افراد نے سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔

اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس، شوہر نے میڈیکل ریکارڈ چیلنج کردیا

گزشتہ دنوں ڈیفنس لاہور میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، اداکارہ نے شوہر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا تھا۔

lahore

Nargis FIA

show biz