جوڑے سے بدتمیزی اور رشوت وصولی پر ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار معطل
واقعہ گزشتہ روز سی ویو کے ساحل تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا
ساحل سمندر پر کراچی پولیس کے اہلکاروں کا نیا کارنامہ سامنے آ گیا، لڑکا لڑکی سے بدتمیزی اور رشوت لینے پر ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی نے کہا ہے کہ رشوت لینے کے الزام پر ایس ایچ او ساحل سمیت 5 پولیس اہلکار معطل کر دیا گیا ہے، معاملے پر مزید کارروائی جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں پر جوڑے سے بدتمیزی اور ان سے 50 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کا الزام ہے۔
بھیک منگوانے کیلئے کراچی سےاغوا بچہ حیدرآباد سے بازیاب
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ گزشتہ روز سی ویو کے ساحل تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔
IG Sindh
Sindh Police
Karachi Police
seaview
مقبول ترین