گوادر میں دوسرے ایجوکیشنل گالا کا انعقاد
گوادر میں دوسرے ایجوکیشنل گالا کا انعقاد کیا گیا۔
سول انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان کے خوبصورت ساحلی شہر گوادر میں ہر شعبہ فکر کے لوگوں نے رنگ بھر دیا۔ ایجوکیشنل گالا میں مختلف سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں۔ سماجی تنظیموں، کاروباری دکانداروں کی جانب سے سائنسی ماڈل، بک اسٹالزسمیت دیگر مختلف اشیا کے اسٹالز لگائے گئے جبکہ وال پینٹگ، کوئز مقابلہ،کیریئر کونسلنگ سمیت مختلف مقابلے بھی اس تین روزہ گالا کا حصہ رہے۔ گالا میں 50 سے زائد تعلیمی انسٹیٹیوٹس نے بھرپور حصہ لیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ 2 سالوں سے گوادر میں ہوں اور دیکھ رہا ہوں کہ میر عبدالغفور ویلفیئر ٹرسٹ نے اس طرح کے بہت سے ایونٹ منعقد کیے ہیں جو حوصلہ افزا ہیں۔ ایجوکیشنل گالا کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ اس طرح کے ایونٹ میں گوادر پورٹ اتھارٹی نے ہر ممکن تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کرتارہے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور علم و آگہی اور سائنس و ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ جو افراد سائنس و ٹیکنالوجی اور علم و آگہی میں آگے ہوگا وہی دنیا کے نقشے میں باوقار ہوگا اسی کی عزت ہوگی اور وہی دنیا میں حکمرانی بھی کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ طالب علم اس قوم کے اچھے مستقبل کا ضامن اور روشن مستقبل کی گارنٹی ہیں۔ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے ایجوکیشنل گالا میں حصہ لینے والے طالب علموں کے لیے 50ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔
تین دن تک جاری رہنے والے گالا میں آرٹ کارنور کو کافی مقبولیت حاصل رہی، جس میں بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ موسمیاتی تبدیلی سے آگاہ کرنے اور گرین گوادر کی تھیم بھی پارک میں نمایا رہی۔
Comments are closed on this story.