Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوبیس نومبر کا احتجاج نو مئی ٹو تھا، اب کوئی اور شو نہیں ہوگا، خواجہ آصف

پی ٹی آئی یہ فیصلہ نہیں کر سکی کہ انہیں اسلام آباد آنا تھا یا سنگجانی، وزیر دفاع
شائع 04 دسمبر 2024 04:07pm

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا حالیہ شو مکمل طور پر فلاپ ہوگیا ہے، اور انہیں نہیں لگتا کہ آئندہ ان کا کوئی ایسا شو ہوگا۔

انہوں نے آج نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ چوبیس نومبر کا احتجاج نو مئی ٹو تھا، اسلام آباد پرحملہ پسپا ہوا ہے، اب نہیں لگتا کہ آئندہ ان کا کوئی اور شو ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یہ فیصلہ نہیں کر سکی کہ انہیں اسلام آباد آنا تھا یا سنگجانی۔ خواجہ آصف نے زور دیا کہ ”فوجی تنصیبات پر حملے اور حالیہ واقعات بغاوت کے مترادف ہیں“ اور انہوں نے 24 نومبر کے احتجاج کو 9 مئی کے واقعات سے بھی تعبیر کیا۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ انصاف کے اصولوں کے مطابق انہیں سزائیں ملنی چاہئیں، اور عوام احتجاج سے تنگ آگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”پی ٹی آئی والے آپس میں بھی لڑ رہے ہیں۔“

پاکستان

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)