Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان اکرم راجہ کی بشریٰ بی بی سے اختلاف پر وضاحت

پی ٹی آئی سیاسی جنگ کے ساتھ ساتھ قانونی جنگ بھی لڑتی رہے گی، سلمان اکرم راجہ
شائع 04 دسمبر 2024 02:29pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے وضاحت کی کہ ان کا استعفیٰ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کا تعلق کسی بھی ذاتی اختلاف سے نہیں ہے، ان کے خلاف دھڑا دھڑ مقدمات بنائے جا رہے ہیں اور یہ اب ہمارے عدالتی نظام کا امتحان ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی پارٹی سیاسی جنگ کے ساتھ ساتھ قانونی جنگ بھی لڑتی رہے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی وکلا ٹیم ورکرز کے سینکڑوں مقدمات کا جائزہ لے رہی ہے اور سینکڑوں ورکرز کے ریمانڈ کو چیلنج کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جوڈیشل حکام کی ضمانت دائر کی جائے گی، اسلام آباد میں پشتونوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر سلمان اکرم نے افسوس کا اظہار کیا، اسے انتہائی ناپسندیدہ قرار دیا۔

اسلام آباد

bushra bibi

salman akram raja

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Imran Khan Bushra Bibi