Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کرکٹ کی سابق خاتون کپتان رشتے والوں کے عجیب سوال پوچھے جانے پر برہم

میں ہمیشہ صرف ہندوستان کی کرکٹ کے بارے میں سوچا ، میتھالی
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2024 09:58pm

معروف بھارتی خاتون کرکٹر میتھالی راج نے اپنے ممکنہ دولہا کے ساتھ بات چیت کے دوران پوچھے گئے تھے سوالات کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ میں کتنے بچے چاہتی ہوں، مجھے کرکٹ چھوڑنا پڑے گی، میری والدہ کی دیکھ بھال کریں گی؟

اپنے کارناموں کی وجہ سے لیجنڈ خاتون کرکٹر نےعجیب و غریب گفتگو کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اس وقت اپنے ممکنہ دولہا سے کہا کہ “یہ کس قسم کے سوال ہیں؟

پوڈ کاسٹ پروگرام کے دوران میتھالی نے ان عجیب سوالات کا انکشاف کہ فعال کرکٹر ہوتے ہوئے بھی ممکنہ دولہا نے کہا کہ آپ کوکرکٹ چھوڑنا ہوگی تاکہ شادی کے بعد بچوں کی دیکھ بھال کر سکیں۔

کوہلی، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑنے والا بھارت کا دولت مند کرکٹر کون؟

انہوں نے کہا کہ رشتہ میری والدہ کی بہن نے بھجوایا تھا، اس لیے میں بات چیت کرنے پر راضی ہوگئی تھی تاہم ایسے سوالات پر میں کافی پریشان ہوگئی تھی ، کیونکہ ان چیزوں کا میں نے کبھی تصور کیا نہ میں نے کبھی کسی سے بات کی تھی۔

میتھالی نے کہا کہ میں ہمیشہ ہندوستانی کرکٹ کے بارے میں سوچا ، میں ان سوالات پر حیران تھی کہ میں کتنے بچے چاہتی ہوں یا مجھے شادی کے لئے اپنی پسندیدہ کرکٹ کو ہی چھوڑنا پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت موجودہ ہندوستان کی کپتان تھی ، میں ابھی تک ان تمام سوالات کو یاد کرتی رہتی ہوں حالانکہ مجھے ان صاحب کا نام یاد نہیں ہے۔

مجھ سے دواران گفتگو یہ بھی پوچھا گیا کہ اگر میری والدہ کو کچھ ہو گیا تو کیا آپ ان کی دیکھ بھال کریں گی یا کرکٹ کھیلنے چلی جائیں گے؟

میں نے فوراً جواب دیا، ’یہ کس قسم کا سوال ہے؟‘ اس نے کہا کہ ’مجھے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کے لیے کیا زیادہ اہم ہے، میں نے جواب دیا، یہ صورتحال پر منحصر ہوگا، مجھے یاد نہیں ہے کہ میں نے آگے کیا کہا، لیکن اس نے مجھے واضح طور پر روک دیا۔

میتھالی نے انکشاف کیا کہ یہاں تک کہ اس کے کچھ دوستوں نے بھی اسے کچھ چیزوں کے بارے میں اپنا نقطہ نظر بدلنے کو کہا، کیونکہ ایسا نہ کرنے سے اسے کبھی جیون ساتھی نہیں ملے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرے کرکٹر دوست نے کہا تھا کہ آپ کو تھوڑا سا ایڈجسٹ کرنا پڑے گا کیونکہ آپ کو کبھی بھی ایسا شخص نہیں ملے گا جو آپ کو اسی طرز زندگی پر چلنے کی اجازت دے۔

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی بورڈ کی ہٹ دھرمی، پاکستان کی آفر ٹھکرا دی

میں نے اس سے کہا کہ اس سوال کا کوئی مطلب نہیں ہے، لیکن اس نے جواب دیا کہ زیادہ تر مرد اس طرح کے سوالات ہی پوچھنا چاہتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ اس وقت تک میرے ذہن میں نہیں آیا تھا، میں نے محسوس کیا کہ میرے والدین نے بہت قربانیاں دی ہیں ، میں کسی ایسے بے ترتیب شخص کے لیے ان کو نہیں چھوڑسکتی ۔

واضح رہے کہ متعدد ریکارڈ رکھنے والی میتھالی نے ہمیشہ ہندوستانی کرکٹ کو اپنی ذاتی زندگی سے بالاتر رکھا۔ میتھالی اب تک غیر شادی شدہ ہیں، انہوں نے اپنی پوری زندگی کو بھارتی کرکٹ کے لیے وقف کر دیا ہے۔

india

BCCI

Indian women cricketer