معروف ویڈیو گیم ’نیڈ فار اسپیڈ‘ کی گاڑی کو بی ایم ڈبلیو نے حقیقت کا روپ دے دیا
دنیا کی تیز رفتار گاڑیاں بنانے والی کمنیوں میں سے ایک ”بی ایم ڈبلیو“ (BMW) نے معروف ویڈیو گیم ”نیڈ فار اسپیڈ“ کی مشہور ریسنگ کار ”M3 GTR“ کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔
بی ایم ڈبلیو نے ”ایم تھری جی ٹی آر“ کو 2005 کی ویڈیو گیم ”Need for Speed: Most Wanted“ کی مشہور کار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔
اس گاڑی کا بی ایم ڈبلیو نے ”E46-era M3“ نام دیا ہے اور یہ خصوصی ایڈیشن صرف نمائش کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کی جڑیں 2001 کی ALMS GT سیریز سے ملتی ہیں اور اسے معروف کار رسرز جارج میولر اور جے جے لیٹو دوڑا چکے ہیں۔
M3 GTR ریس کار گیم میں دکھائی گئی کار کی تقریباً عین مطابق نقل ہے۔ اس میں ایک سٹرپڈ انٹیرئیر، ایک ریسنگ سیٹ، اور ریسنگ کے حقیقی تجربے کے لیے ایک مکمل رول کیج شامل ہے۔ کار ون سائیڈ ایگزٹ ایگزاسٹ، چوڑے فینڈرز اور ایک بڑے، فکسڈ ریئر ونگ سے بھی لیس ہے، جو اس کے موٹر سپورٹ کے لیے تیار نظریے کو مزید بہتر بناتی ہے۔
BMW نے یہ خصوصی ایڈیشن کار دو آنے والی سالگراہوں کی یاد میں بنائی ہے، جن میں سے ایک اصل نیڈ فار سپیڈ گیم کی 30 ویں سالگرہ اور نیڈ فار سپیڈ: موسٹ وانٹڈ کی 20 ویں سالگرہ ہے۔
یہ کار میونخ کے بی ایم ڈبلیو ویلٹ میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جہاں یہ 6 جنوری 2025 تک شائقین کے لیے دیکھنے کے لیے دستیاب ہوگی۔