Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر عمارت میں لگنے والی آگ بے قابو

پانی کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث تاحال آگ پر قابو پایا نہیں جا سکا، فائر بریگیڈ
شائع 03 دسمبر 2024 02:43pm

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر کثیر المنزلہ رمپا پلازہ میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

فائر بریگیڈ کا عملہ کہتا ہے کہ پانی کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث آگ پر قابو پایا نہیں جا سکا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر آگ دوسری منزل پر لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، عمار ت میں 100 سے زائد لوگ موجود تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ نے رمپا پلازہ صدر میں آتشزدگی واقعے کا نوٹس لےلیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پلازہ میں آگ بجھانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو پلازہ میں آگ لگنے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ایس بی سی اے اور تمام متعلقہ ادارے عمارتوں کا معائنہ کریں۔

fire

rimpa plaza