Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نادیہ حسین کے گھر میں چوری کی واردات، ”چور سب کچھ لوٹ کر لے گئے“

چورنے میرے پلاسٹک کے زیورات تک چرا لیے
شائع 03 دسمبر 2024 01:20pm

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ، ماڈل، بیوٹیشن اور ایک کامیاب بزنس وومن نادیہ حسین نے حال ہی میں گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے چوری کے ایک خوفناک واقعہ شیئر کیا جو ان کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ امریکہ میں تھیں۔

نادیہ حسین نے کہا کہ جب ہم امریکہ میں تھے تو مجھے اپنے گھر میں ایک خوفناک چوری کے تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔ ہم نے امریکہ میں اپنے گھر کے ہر دروازے اور کمروں کو تالا لگا دیا، لیکن ہم نے ایک دروازہ بند نہیں کیا جو ہمارے کمرے کی بالکونی کا تھااور چوروں نے وہی دروازہ استعمال کیا اور تمام چیزیں چرا لیں، انہوں نے میرے پلاسٹک کے زیورات بھی چرا لیے، انہوں نے ایک چیز بھی نہیں چھوڑی۔

نادیہ حسین نے مزید کہا کہ یہ میرا بیڈ روم تھا ہمارے کمرے کے اندر کیمرے نہیں تھےاس لیے چور آسانی سے واپس چلا گیا، ہم اسے نہیں پکڑ سکے لیکن یہ بات یقینی ہے کہ وہ ہمیں اچھی طرح جانتا تھا۔ میرے شوہر نے مجھے اس واقعہ کی اطلاع امریکہ سے دی کہ کسی نے ہمارا گھر لوٹ لیا ہے جسے سنتے ہی میرے جسم کا خون خشک ہوگیا۔

انہوں نے ایک اور واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر نے ان کے لیے نئی گاڑی خریدی تھی لیکن ایک روڑ حادثہ پیش آنے کے بعد ان کے ناتجربہ کار ڈرائیور نے حادثے کے بعد گاڑی سڑک پر چھوڑ دی۔ جب ڈرائیور پورا دن گذرنے کے بعد واپس نہ لوٹا تو ہم نے اس کی تلاش شروع کردی جس پر ہمیں یہ گاڑی الٹی ہوئی ملی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ یہ دونوں میری زندگی کے انتہائی تکلیف دہ واقعات تھے جو میں کبھی نہیں بھول سکتی۔

entertainment

lifestyle

شخصیات