Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج

ہائیکورٹ نے اعتراض دور کرکے اپیل دوبارہ دائر کرنے کی اجازت دے دی
شائع 03 دسمبر 2024 12:36pm

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بریت کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بریت کی درخواست خارج کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کردی، پٹیشن جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست خارج ہونے کے خلاف دائر کی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست خارج کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی درخواست پر آفس اعتراضات دور کرکے اپیل دوبارہ دائر کرنے کی اجازت دے دی۔

شیخ رشید کے وکیل کا کہنا ہے کہ نئی ترمیمی درخواست آج ہی دائر کی جائے گی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی۔

ابتدائی سماعت جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سرفراز ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی، شیخ رشید وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ اے ٹی سی نے درخواست بریت خارج کرکے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Sheikh Rasheed

Awami Muslim League

lahore high court rawalpindi bench

GHQ Attack Case