Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
26 Ramadan 1446  

کے الیکٹرک نے پاکستان ریلوے کو مزید بجلی فراہم کرنے سے معذرت کرلی

43 کروڑ روپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پرمزید بجلی فراہم نہیں کرسکتے، ترجمان کے الیکٹرک
شائع 03 دسمبر 2024 11:40am

کے الیکٹرک نے ‏بجلی کی مد میں 43 کروڑ روپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر پاکستان ریلوے کو مزید بجلی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔

ترجمان کے الیکٹرک نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ پاکستان ریلوے کے مئی 2024 سے واجب الادا 43 کروڑ بقایاجات ہیں ایسے حالات میں بجلی کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

علاوہ ازیں ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ پاکستان ریلوے حکام سے متعدد مرتبہ گزارش کی گئی کہ 31 کنکشنز کے مئی 2024 سے جمع ہونے والے 43 کروڑ روپے کے واجب الادا بقایاجات فوری طور پر ادا کریں، بغیر ادائیگی کے بجلی کی فراہمی کو جاری رکھنا کے-الیکٹرک کیلئے ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے بتای اکہ ریگولیٹری پالیسیوں کے مطابق کے-الیکٹرک نے متعدد بار نوٹس جاری کیے اور نادہندہ کنکشنز کو منقطع کیا۔ بجلی کی فراہمی اس وقت بحال کی گئی جب ریلوے حکام نے بقایاجات کی ادائیگی اور ماہانہ بلوں کی بروقت ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔ تاہم کے-الیکٹرک کی طرف سے تعاون کے باوجود یہ وعدے بارہا خلاف ورزی کا شکار ہوئے۔

Pakistan Railways

K Electric