Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ جے شاہ کیلئے چیلنج، براڈ کاسٹرز کا دباؤ بھی بڑھ گیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کی میزبانی کا معاملہ ابھی تک حل نہ ہوسکا اور ڈیڈ لاک برقرار ہے
شائع 03 دسمبر 2024 11:12am

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی حکومت کو آمادہ کرنا آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کی میزبانی کا معاملہ ابھی تک لٹکا ہے اور ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پاکستان کو بھارتی بورڈ نے حکومتی مشاورت کے بعد ہاں یا ناں میں جواب دینا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مؤقف کی وجہ سے آئی سی سی کو اپنے فنانشل ماڈل کی فکر ستا رہی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے تاخیری حربوں نے آئی سی سی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

پاکستان کے سرنڈر ہونے کی افواہوں پر پی سی بی کا جواب

دوسری جانب جے شاہ اب کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے چیئرمین بن چکے ہیں اورچیمپئنز ٹرافی کا معاملہ جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا ہے کیونکہ انہیں بھارتی حکومت کو شراکتی معاہدے پر آمادہ کرنا ہے۔

چیمپئینز ٹرافی پر بھارت کی ہٹ دھرمی، شعیب اختر نے بہترین بدلہ بتادیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز کا دباؤ بھی مزید بڑھ گیا ہے اور ایونٹ کی منصوبہ بندی کے لیے براڈر کاسٹرز نے 5 دسمبرکو اجلاس بلا رکھا ہے جس میں شیڈول پر ہر صورت بات ہونی ہے۔

india

پاکستان

BCCI

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Icc Champions Trophy 2025