Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

نازیبا ویڈیوز لیک کا سلسلہ جاری، ٹک ٹاکر مریم فیصل پانچویں متاثرہ خاتون

مریم فیصل نے عوامی طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا
شائع 03 دسمبر 2024 10:52am

کنول آفتاب، مناہل ملک، امشا رحمان، اور متھیرا خان کے بعد پاکستانی ٹک ٹاکر مریم فیصل کی مبینہ طور پرذاتی ویڈیو لیک ہوگئی ہے، ویڈیو لیک ہونے والی پاکستان میں پانچویں متاثرہ شخصیت ہیں۔

مبینہ طور پر مریم فیصل کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر کافی بحث اور قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں۔ مبینہ ویڈیو میں مریم فیصل کو اپنے پارٹنر کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھی جاسکتی ہیں، لیکن مریم نے عوامی طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی اس کی صداقت کی تصدیق کی۔

مریم فیصل ٹک ٹاک پر مقبول ہیں جہاں ان کے لاکھوں فالورز ہیں۔ وہ اپنے اکاؤنٹ پر مختلف قسم کے مواد جیسے ڈانس ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں۔

حال ہی میں پاکستانی ٹی وی کی میزبان متھیرا کی ایک اور نجی ویڈیو بھی لیک ہوئی تھی۔ لیکن اس کی صداقت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ متھیرا نے کہا تھا کہ ان کے نام اور تصاویر کو جعلی مواد بنانے کے لیے غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ مسئلہ مناہل ملک سے شروع ہوا، جن کی مبینہ ویڈیوز لیک ہوئیں اور آن لائن بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ویڈیو ”جعلی“ ہے اور اس نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں شکایت درج کرائی۔

اس کے بعد ایک اور ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان کی ایک نجی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اسے سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، اس الزام کے ساتھ کہ اس نے جان بوجھ کر توجہ دلانے کے لیے ویڈیو جاری کی تھی۔

پاکستان

شخصیات

TikTok Video

Video Leak

Video Viral