Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

لاہور، پشاور اور سندھ ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری پرغور کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

لاہور اور پشاور ہائیکورٹ کے ججز کیلئے نامزد امیدواروں کے نام سامنے آگئے
شائع 02 دسمبر 2024 11:21pm

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری پر غور کیلئے 14 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کیلئے نامزد 7 امیدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

امیدواروں میں ایڈووکیٹ صدیق اعوان، ایڈووکیٹ علی مسعود حیات، ایڈووکیٹ حسن نواز مخدوم، ایڈووکیٹ عامر عجم ملک، ایڈووکیٹ ضیاء الرحمان، ایڈووکیٹ جواد ظفر اور ایڈووکیٹ ملک محمد اویس خالد شامل ہیں۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 دسمبر دوپہر 12 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔

علاوہ ازیں، 6 دسمبر کو پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ججز کی تقرری کے بارے بھی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شیڈول ہے، 6 دسمبر کے اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر بھی غور کیا جائے گا۔

پشاور ہائیکورٹ میں ججز کے امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے تجویز کردہ 9 امیدواروں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کلیم ارشد، سیشن جج فرح جمشید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج انعام اللہ خان، ایڈووکیٹ جنید انور، ایڈووکیٹ سید مدثر امیر، ایڈووکیٹ اورنگزیب، ایڈووکیٹ قاضی جواد احسان اللہ، ایڈووکیٹ صلاح الدین اور ایڈووکیٹ صادق علی شامل ہیں۔

Lahore High Court

Supreme Court of Pakistan

judicial commission

chief justice yahya afridi