Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا کی اسلام آباد میں ملاقات

پی پی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچہ اور جنرل سیکریٹری شازی خان بھی شریک تھے
شائع 02 دسمبر 2024 09:08pm

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران صدر پی پی پی خیبر پختونخوا محمد علی شاہ باچہ اور جنرل سیکریٹری شازی خان بھی شریک تھے۔

پختونخوا کی بگڑی صورتحال پر بلاول متحرک، گورنرکے پی طلب

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی عہدیداران نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کو محمد علی شاہ باچہ اور شازی خان نے خیبر پختونخوا کے وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔

پختونخوا میں صورتحال اچھی نہیں ہے، گورنر کے پی کا دعویٰ

پی پی چیئرمین کو گورنر خیبر پختونخوا نے کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گرینڈ جرگے سے قیام امن کے حوالے سے ملاقات سے متعلق بریفنگ دی۔

گورنر کے پی نے پی پی چیئرمین کو بریفنگ میں بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے ہمراہ کرم میں قیام امن کے حوالے سے گرینڈ جرگے سے ملاقات کی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبرپختونخوا نے دہشت گردی اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے حوالے سے 5 دسمبر کو پشاور میں اے پی سی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

KPK

Bilawal Bhutto Zardari

governor kpk

KPK Government