ہلاکتوں کا پروپیگنڈا، ایف آئی اے نے جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ کس لیا
پاکستان تحریک انصاف کی فائنل کال اور ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے معاملہ پرایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ کس لیا ۔
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا ایکٹویسٹوں کے خلاف سائبر ٹرییرازم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔
آڈیولیکس کمیشن کیس، معاملہ آئندہ کابینہ میں پیش کیا جائےگا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل
مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے 10 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کر کے گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔
دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ اور تجزیے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔
ٹیم نے فیس بک، انسٹاگرام و دیگر پلیٹ فارمز پر مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کی ، گزشتہ 3 ماہ کے دوران ریاست مخالف 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی۔
عمران خان کیخلاف 62 مقدمات، ایف آئی اے میں 7 انکوائریز چل رہی ہیں، اسلام آباد پولیس
مذکورہ اکاؤنٹس کے حوالے سے پی ٹی اے کو تفصیلات فراہم کردی گئیں ، رپورٹ کردہ اکاؤنٹس میں 487 فیس بک ، 190 ٹک ٹاک ، 147 ٹوئٹر شامل ہیں۔
رپورٹ میں 88 انسٹا گرام اور 12 دیگر ایپلیکیشن کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، اب تک 312 اکاؤنٹس کو پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کیا گیا ، ریاست مخالف عناصر کے خلاف 14 انکوائریاں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان کے مطابق ریاست مخالف عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.