Aaj News

پیر, دسمبر 02, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت اور سری لنکا میں طوفان فینگل نے تباہی مچادی، 20 افراد ہلاک

امریکا میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا
شائع 02 دسمبر 2024 07:31pm

بھارت اور سری لنکا میں طوفان فینگل نے تباہی مچادی، دونوں ممالک میں ہلاکتیں 20 تک جا پہنچیں، تھائی لینڈ میں سیلاب سے اموات 22 ہوگئیں۔

تھائی لینڈ میں طوفان فینگل سے متاثرہ 6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا ، اس وقت 5 لاکھ سے زائد لوگ سیلابی صورتحال سے متاثر ہیں۔

سمندری طوفان ڈانا بھارتی ریاست اڈیشہ کے ساحل سے ٹکراگیا

دوسری جانب امریکا میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ، امریکی ریاستوں اورگن اور نیویارک میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

ادھرکینیڈا میں برفانی طوفان کے باعث سڑکیں بند ہوگئیں اور ملک بھر میں سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

india

Sri Lanka

thailand