کراچی میں ڈاکو بے قابو، رواں برس 109 افراد کو موت کی نیند سلا دیا
کراچی میں ڈاکو بے قابو اور پولیس مکمل بے بس نظرآتی ہے، رواں برس اب تک 109 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر موت کی نیند سلا دیا گیا۔ ڈکیتوں کے ہاتھوں گولیاں لگنے سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
رواں برس جنوری میں کراچی کے 12 شہری جانیں گنوا بیٹھے، فروری میں 20، مارچ میں 17 زندگیوں کے چراغ بجھ گئے۔
کراچی: شہری کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نکلا
اسی طرح اپریل میں 19، مئی میں 2 افراد ڈاکوؤں کی گولی کانشانہ بنے، جون میں 10، جولائی 3، اگست میں 7 افراد کوقتل کیا گیا۔
ستمبر میں 9 اوراکتوبر میں 5 افراد مزاحمت پرقتل ہوئے، نومبر میں 4 افراد کوموت کی نیند سلایا گیا، یکم دسمبر کو بھی ایک شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
شہر میں ان دیکھے خوف کا راج ہے ، ہرکسی کو ڈرہے نہ جانے کس گلی میں لٹیرے اچانک وار کردیں، مال سے توجائیں گے، جان سے بھی ہاتھ نہ دھو بیٹھیں۔