انسداد دہشت گردی عدالت، عمران خان اور بشری بی بی سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ جاری
کوہسار پولیس نے ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت سے بانی پی ٹی آئی عمران خان ، بشری بی بی ، بیرسٹرگوہر، شعیب شاہین کے وارنٹ حاصل کر لئے ہیں۔
عدالت سے بانی پی ٹی آئی سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ حاصل کئے گئے ، پولیس نے عمرایوب ، شیر افضل مروت ، خالد خورشید، فیصل جاوید کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
ایم این اے عبدالطیف ، فاتح الملک ،علی ناصر، صوبائی وزیر ریاض خان ، علی زمان ، پیر مصور ، میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی ، شہرام خان ترکئی، بریگیڈیر( ر) مشتاق اللہ ، میجر(ر) راشد ٹیپو ، زلفی بخاری ، سلمان اکرم راجہ ، مراد سعید ، رؤف حسن کے بھی وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔