سعودی عرب میں کفیل سے بھاگے تارکین وطن کیلئے بڑی رعایت کا اعلان
سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے کفیل سے بھاگے تارکین وطن کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اپنی ملازمتیں چھوڑ کر بھاگنے والے افراد کو آن لائن پلیٹ فارم قوا Qiwa پر اپنی حیثیت (Status) درست کرنے کے لیے 60 روز کا وقت دے دیا ہے۔
جو افراد کفیل کے پاس موجود نہیں ہیں وہ یکم دسمبر سے 29 جنوری 2025 تک دیگر آجر (کفیل) کے ساتھ نئی نوکری کرسکتے ہیں۔
یہ قوا پلیٹ فارم پرانے کفیل سے پریشان کارکنوں کو موقع فراہم کرتا ہے۔ مہم کا مقصد غیرملکی کارکنوں کو نئی ملازمت کی سہولت فراہم کرتا تاکہ انکی معلومات کو اپ ڈیٹ کیا جا سکے۔
امارات میں ہزاروں نئی ملازمتیں نکل آئیں لیکن کس شعبے میں !!!
اس کا مقصد ایک مستحکم اور حوصلہ افزا ماحول کو فروغ دیتے ہوئے آجروں اور ملازمین دونوں کے حقوق کو تحفظ کرنا ہے۔
سعودی وزارت برائے انسانی وسائل نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا جس میں غیر ملکی کارکنوں کے لیے سروس سے متعلق وضاحت کی گئی ہے۔ Qiwa پلیٹ فارم اب کارکنوں کو تنخواہ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے جو ان کی موجودہ ملازمت کی تفصیلات دکھاتا ہے، جو کہ نئی ملازمتوں کے لیے درخواست دیتے وقت مفید ہو سکتا ہے۔
امارات میں روزگار کیلئے آنے والے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائد
وزارت نے تبدیلیاں کی ہیں تاکہ کارکنوں کو قوا پلیٹ فارم کے ذریعے آسانی سے نئی ملازمت پر جانے کی اجازت دی جا سکیں۔ جو کارکنان مہم کا حصہ ہیں انہیں ٹیکسٹ میسیجز موصول ہوں گے جس میں بتایا جائے گا کہ انہیں اپنے کام کو کس طرح درست کرنا ہے۔
Comments are closed on this story.