Aaj News

پیر, دسمبر 02, 2024  
29 Jumada Al-Awwal 1446  

آڈیولیکس کمیشن کیس، معاملہ آئندہ کابینہ میں پیش کیا جائےگا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

حکومتی ہدایات آنے پر معاملہ کو دیکھیں گے، جسٹس امین الدین خان
شائع 02 دسمبر 2024 11:47am

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نےآڈیولیکس کمیشن کیس میں اٹارنی جنرل کی حکومت سے ہدایات لینے کی استدعا منظورکرلی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بینچ نے آڈیولیکس کمیشن کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامررحمان نےآڈیولیکس کمیشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا سوال یہ ہے حکومت آڈیوزکی انکوائری چاہتی ہے یا نہیں؟

انہوں نے کہا کہ ’یہ معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جانا تھا،اسلام آباد میں حالیہ امن وامان کی صورتحال کے باعث معاملہ کابینہ میں پیش نہیں ہوسکا ، مختصرتاریخ دے دیں، آڈیولیکس کا معاملہ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائےگا اور کابینہ کے آڈیولیکس کے معاملے پر فیصلہ سے آئینی بینچ کو آگاہ کیا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نےکہا کہ آڈیولیکس کی قانونی حیثیت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔جسٹس امین الدین نے کہا اٹارنی جنرل آفس کو حکومت سے ہدایات لینے دیں، حکومتی ہدایات آنے کے بعد معاملے کو دیکھیں گے۔

آئینی بینچ: آڈیوز لیک کمیشن پر وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب

Supreme Court

پاکستان