Aaj News

پیر, دسمبر 02, 2024  
29 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈ قائم کرنے کا سلسلہ جاری

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر، انڈیکس 1 لاکھ 1 ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوا تھا
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2024 12:36pm

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈ قائم کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز ہوا ہے، جہاں 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 2 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1300 پوائنٹس سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ صبح سے اب تک کے کاروباری دوران، انڈیکس 1 لاکھ 2 ہزار 288 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر، انڈیکس 1 لاکھ 1 ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس سے آج کے مثبت آغاز کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

پاکستان

stock market