Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

ہماری دنیا میں فلسطینیوں کی زندگی کی کوئی قیمت نہیں ؟ خاتون امریکی ڈاکٹر

دنیا کو بتانا چاہتی ہوں میں انسان اور اللہ کی بنائی ہوئی مخلوق ہوں
شائع 01 دسمبر 2024 09:07pm

فلسطینوں کا درد بیان کرتے ہوئے درد دل رکھنے والے امریکی خاتون ڈاکٹررو پڑیں، اقوام متحدہ کی سماعت میں پیڈیا ٹرک سرجن تانیا حج حسن فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم پرچپ نہ رہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری اس دنیا میں فلسطینیوں کی زندگی کی کوئی قیمت نہیں ہے؟

امریکی خاتون ڈاکٹرنے کہا کہ غزہ کے اسپتال میں لائی گئی زخمی خاتون کا درد نہیں دیکھا گیا، ایک ہفتے قبل اس خاتون کا بچہ ہوا، اس کا کوئی اتا پتا نہیں، فلسطین میں رہنے والے افراد کے حق میں لوگ آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟

مسئلہ فلسطین پر عرب سمٹ میں شرکت کیلئے وزیراعظم ریاض پہنچ گئے، کوپ 29 کیلئے باکو بھی جائیں گے

سرجن تانیا نے کہا کہ میں دنیا کو بتانا چاہتی ہوں میں ایک انسان ہوں، اللہ کی بنائی ہوئی مخلوق ہوں، کیا فلسطینوں کی زندگیا بچانے والا کوئی ہے؟

خاتون ڈاکٹرنے کہا کہ اسرائیلی بربریت کے باعث ہزار سے زائد میڈیکل اسٹاف جان گنوا چکے ہیں، فلسطین میں ہیلتھ ورکرز اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں ۔ 

Palestine

Palestine Stories