Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی واقعات پر سزا کا عمل تیز کرنا چاہیے، ایکس سروس مین سوسائٹی

عوام کی جان ومال پر حملہ آور ہونے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، لیفٹنٹ جنرل( ر)عبدالقیوم
شائع 01 دسمبر 2024 06:51pm

ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹنٹ جنرل( ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ملک میں سیاسی افراتفری اور کچھ حلقوں کی باربار دارالحکومت پر چڑھائی قابل افسوس ہے، عوام کی جان ومال پر حملہ آور ہونے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملک سے باہر بیٹھے ڈیجیٹل دہشت گردی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعے واپس لاکر سزا دی جائے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ( ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا ڈنڈے اٹھا کر وفاق پر حملہ آور ہونا ملک کے لئے نقصاندہ ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کو آئین کی حدود سے باہر نہیں نکلنا چاہیے، اسلام آباد میں ایک ملک کا صدر آیا ہو تو ایسا عمل درست نہیں ہے۔

پاک فوج کا پرتشدد ہجوم سے براہ راست کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا، وزارت داخلہ

ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدرنےمزید کہا کہ ہمیں زہرآلود ایجنڈے اور فیک نیوزسے بچنا چاہیے، کنٹینر والا ٹک ٹاکر تھا، مس انفارمیشن تھی، نوجوانوں کے دماغوں میں پروپیگنڈا بھرا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر سزا کا عمل تیز کرنا چاہیے، 9 مئی میں کسی کو غیر ضروری حراست میں نہیں رکھنا چاہیے۔

PTI protest

Ex Service Men Society