Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

میانوالی: پولیس نے تھانے پر 20 سے زائد خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، 4 ہلاک

پولیس اور خوارجیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ترجمان
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2024 06:41pm

پنجاب پولیس نے میانوالی کے تھانہ چاپری پر خوارجی دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے اچانک حملے ہو ناکام بنادیا، جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق میانوالی کے تھانہ چاپری پر 20 سے زائد خوارجی دہشت گردوں نے حملہ کیا، اس دوران پولیس اور خوارجیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

لکی مروت: تھانے پر دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز بھی پھینکے، تاہم، تھانہ چاپری کا تمام عملہ محفوظ رہا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس دوران دو پولیس اہلکارمعمولی زخمی ہوئے، جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے چار خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی جی عثمان انور اور ان پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میانوالی میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، میں پنجاب پولیس کے کمانڈر آئی جی عثمان انور اور ان پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیرداخلہ نے پولیس کے دو زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

Mianwali

Khawarij Attack