Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کراچی: شہری کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نکلا

شہر میں رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 109ہوگئی
شائع 01 دسمبر 2024 05:55pm

گرومندر چورنگی کے قریب فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نکلا ۔

عینی شاہدین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مقتول حسن عارف اپنی دکان پر بیٹھا تھا ، مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی، دکاندار کی مزاحمت پر ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی۔

نورانی حادثے کے زخمی عبدالرشید انتقال کر گئے

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک گولی مقتول حسن کے سینے میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، واقعہ کے وقت ایک ریلی بھی وہاں سے گزر رہی تھی ، واقعہ کی مزید تفتیش جا ری ہے۔

شہر میں رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔

karachi

sindh

Sindh Police

Karachi Firing